شعبہ قاعدہ دوسالہ​

 اس شعبہ میں 5 سال کی عمر میں داخلہ لیاجاتاہے۔ ابتدائی قاعدہ کے ساتھ ، اردو زبان ، سورۃ والضحی تا سورۃ الناس حفظ مسنون دعائیں ، احادیث ، طریقہ نماز ، آداب ، اور انگریزی حساب سکھایاجاتاہے۔

شعبہ ناظرہ چار سالہ

اس شعبہ میں 7 سال کی عمر سے داخلہ لیا جاتاہے۔ ان چاروں سالوں میں ناظرہ قرآن مجید مع تجوید ختم کروایا جاتاہے۔ پارہ عم مکمل حفظ کروایا جاتا ہے۔
  • عقائد
  • اذکار نماز
  • دینیات و دعائیں
  • سیرت
  • اردو زبان و املاء پر
  • عبور
  • حساب
  • سائینس
  • عربی زبان وادب
  • فارسی زبان
  • انگریزی
  • تلگو سکھائے جاتے ہیں

شعبہ عالمیت وفضیلت

یہ پانچ سالہ کورس ہے ، جس میں طالبات کو فارسی ز بان ، عربی زبان انشاء و ادب ، عربی زبان کے قواعد نحو صرف ، عقائد، اصول تفسیر ا صول حدیث و اصول فقہ ، تفسیر قرآن ، مشکوک المصابیح ، صحاح ستہ ، شمائل ترمذی ، سورۃ النور اور منتخب سورتیں حفظ ، تاریخ اسلام ، چھٹی کلاس تک کی انگریزی ، حساب ،سائینس پڑھائے جاتے ہیں۔

شعبہ تربیت

شعبہ تربیت بڑی عمر کی خواتین وطالبات کے لیے یہ دو سالہ کورس ہے ، جس ناظرہ قرآن مجید مع تجوید ، اردو زبان ، مختصر اور ضروری مسائل ، حدیث وتفسیر کا مختصر حصہ، چند سورتیں حفظ کروائی جائیں گی: سورہ یاسین ، سورہ الرحمن ، سورہ الملک ، سورہ الواقعہ ، پارہ عم مکمل ۔ مسنون دعائیں پڑھائے جاتے ہیں۔

مختصر تعارف

جامعہ محمدیہ عائشہ نسوان شہر کرنول میں خواتین و لڑکیوں کی دینی تعلیم و تربیت کا ایک قدیم دینی ادارہ ہے ، جس کی بنیاد حضرت مولانا سید شاہ نور اللہ قادری رحمہ اللہ آج سے 26 سال قبل رکھی ۔

اب تک اس ادارہ سے ہزاروں لڑکیوں اور خواتین نے دینی و تربیت حاصل کی ہے۔ اور سینکڑوں طالبات سند فضیلت حاصل کر چکی ہیں۔
شعبہ جات جامعہ :
ادارہ ھذا میں پانچ شعبہ جات قائم ہیں۔
1- شعبہء قاعدہ
2- شعبہء ناظرہ
3-شعبہء عالمیت وفضیلت پانچ سالہ
4- شعبہء تربیت دوسالہ
5- شعبہء مسائیہ

1-شعبہ قاعدہ دوسالہ:

 اس شعبہ میں 5 سال کی عمر میں داخلہ لیاجاتاہے۔ ابتدائی قاعدہ کے ساتھ ، اردو زبان ، سورۃ والضحی تا سورۃ الناس حفظ مسنون دعائیں ، احادیث ، طریقہ نماز ، آداب ، اور پری پرائمری کے انگریزی حساب سکھائے جاتے ہیں۔

2-شعبہ ناظرہ چار سالہ :

اس شعبہ میں 7 سال کی عمر سے داخلہ لیا جاتاہے۔ ان چاروں سالوں میں ناظرہ قرآن مجید مع تجوید ختم کروایا جاتاہے۔
پارہ عم مکمل حفظ کروایا جاتا ہے۔
عقائد ،
اذکار نماز ،
دینیات و دعائیں ،
سیرت ،
اردو زبان و املاء پر عبور ،
ابتدائی عربی وفارسی زبان وادب کے ساتھ ایک کلاس سےچارکلاس تک کے عصری مضامین :
حساب،
سائینس ،
انگریزی ،
تلگو سکھائے جاتے ہیں

3-شعبہ عالمیت وفضیلت :

یہ پانچ سالہ کورس ہے ، جس میں طالبات کو فارسی ز بان ، عربی زبان انشاء  و ادب ، عربی زبان کے قواعد نحو ، صرف ، عقائد، اصول تفسیر ،  اصول حدیث ، اصول فقہ ،  تفسیر قرآن ، مشکاۃ المصابیح ، صحاح ستہ ، شمائل ترمذی ،  اور سورۃ النور و منتخب سورتیں حفظ ،  تاریخ  اسلام ، چھٹی کلاس تک کی انگریزی ، حساب ،سائینس پڑھائے جاتے ہیں۔

4-شعبہ تربیت:

 بڑی عمر کی خواتین وبڑی طالبات کے لیے یہ دو سالہ کورس ہے ، جس ناظرہ قرآن مجید مع تجوید ، اردو زبان ، مختصر اور ضروری فقہی  مسائل ، حدیث وتفسیر کا مختصر حصہ اور چند سورتیں حفظ کروائی جائیں گی: سورہ یاسین ، سورہ الرحمن ، سورہ الملک ، سورہ الواقعہ ، پارہ عم مکمل اور مسنون دعائیں یاد دلائی جاتی ہیں۔

5- شعبہ مسائیہ

شام 4 تا 5 بجے چھوٹے لڑکے اور لڑکیوں کو ناظرہ قرآن مجید مع تجوید و اردو زبان کی تعلیم دی جاتی ہے۔

انجمن صدیقہ

اس انجمن کے تحت طالبات میں تقریری و تحریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ واری تقریری پروگرام چلائے جاتے ہیں ، اور مضامین لکھوائے جاتے ہیں۔

امورخانہ داری

عالمیت کی بڑی جماعتوں کی طالبات کو گھریلو کام کاج کپڑے سینا ، اور پکوان سکھایا جاتا ہے۔

شعبہء کمپوٹر

خواہش مند طالبات کو ماہر خواتین کی زیر نگرانی کمپیوٹر کے کورسز کروائے جاتے ہیں تاکہ اگلی زندگی علمی وتحقیقی کام کے علاؤہ ذریعہ معاش بناسکیں۔

∆ طالبات کے لیے وقتاً فوقتاً علماء و صلحاء صاحب نسبت بزرگوں اور  ماہرین سے بیانات و علمی محاضرات منعقد کیے جاتے ہیں۔

تعاون کی ضرورت

جامعہ میں قریباً 200 طالبات تعلیم وتربیت حاصل کررہی ہیں- جامعہ کا کوئی مستقل ذریعہ آمدنی نہیں، مستطیع طالبات سے وصول شدہ فیس جزوی مصارف کی تکمیل ہوتی ہے۔

مستحق طالبات کے تعلیمی اخراجات زکات وکفالت کے مد سے پورے کیے جاتے ہیں اور باقی تمام مصارف بفضلہ تعالی اہل خیر حضرات کے ماہانہ ، اور خصوصی عطیات و صدقات سے  پورے کیے جاتے ہیں۔

ضروریاتِ جامعہ:
طالبات کو سکھانے کے لیے :
1- سلائی مشینیں-
2- کمپیوٹرز۔

آپ جامعہ کا تعاؤن کیسے کریں
1- ماہانہ یا سالانہ عطیات کے ذریعہ۔
2- ایک یا چند طالبات کی تعلیمی کفالت کے ذریعہ۔
3- سالانہ زکات وصدقات کے ذریعہ-

علم دین کی اشاعت اور قرآن پاک سیکھنے سکھانے میں تعاون ان شاءاللہ العزیز ہم سب کے لیے نجات اخروی ، اجر عظیم اور صدیقہ جاریہ کا باعث ہوگا۔

اہل خیر حضرات اس کار خیر میں تعاون کرکے ثواب دارین حاصل فرما سکتے ہیں۔

آپ رقم کیسے بھیجیں:

آپ رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں بھی ڈال سکتے ہیں۔
JAMIA MOHAMMADIA AYISHA NISWAN
Account number: 520101198145442
IFSC CODE: UBIN0902063
UNION BANK OF INDIA
یا آپ فون پے ، گوگل پے، امیزون پے ، پے ٹی ایم 9291697786 پر بھی رقم بھیج سکتے ہیں۔

اہم نوٹ :

رقم بھیجنے(amount transfer) کی صورت میں براہِ کرم اپنا نام پتہ  مع فون نمبر زکات ، صدقات ، عطیات و کفالت کی  تعیین واٹساپ نمبر 9291697786 پر فرمادیں۔ یا مذکورہ فون نمبر پر مطلع فرمادیں۔