لڑکیوں کو حفظ کروانے کے خواہش مند والدین کے لیے خوش خبری
جامعہ محمدیہ عائشہ نسواں کرنول میں شعبہ حفظ کا قیام
لڑکیوں کے لیے شعبۂ عالمیت میں آندھرا ورائل سیما کے قدیم ادارہ جامعہ محمدیہ عائشہ نسواں کرنول میں بحمداللہ ہچھلے 26سال سے شعبہ عالمیت وفضیلت مع عصری علوم قائم ہے ۔
ادارہ ھذا میں ناظرۂ قرآن مع تجوید کی تکمیل بھی کروائی جاتی ہے۔
البتہ ادارے میں شعبہ حفظ کا اب تک نظم نہیں تھا ۔ اور عرصہ دراز سے اولیائے طالبات کا اصرار رہاہے کہ جامعہ میں طالبات کے لیے شعبۂ حفظ کا آغاز کیا جائے ۔
لیکن چوں کہ لڑکیوں کو پختہ حفظ کروانا ایک بھاری ذمہ داری ہے۔ اس بھاری ذمہ داری کو ادا کرنےکے لیے بلند حوصلے اور عزم صمیم کی ضرورت پڑتی ہے اور بارگاہ خداوندی سے منظوری کی بھی۔
بہرحال ایک نئے عزم وحوصلے کے ساتھ اللہ پاک کی مدد طلب کرتے ہوے اور اسی پر پورا بھروسہ رکھتے ہوے اور اکابر علماء سے مشورہ کے بعد شعبۂ حفظ کو قائم کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ اور دعا ہے کہ اللہ پاک اس عظیم ذمہ داری وامانت کی ادائیگی میں ہمارا کارساز رہے۔
شعبہ حفظ
شعبۂ حفظ کے لیے محنتی اور جید حافظہ کی تدریسی خدمات حاصل رہیں گی۔ اور طالبات کو ایک مرتب نظم کے ساتھ برعایت تجوید جید حافظہ بنانے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔
داخلوں کا آغاز
جامعہ ھذا میں 23/ شوال المکرم 1443ھ مطابق25 / مئی 2022ھ روز بدھ سے شعبۂ حفظ القرآن المجید میں ان شاءاللہ عزوجل داخلوں کا آغاز ہوگا۔
نشستیں محدود رہیں گی
اوقاتِ داخلہ : صبح 10 تا 1 بجے دوپہر رہیں گے۔
رابطہ کریں :
دفتر جامعہ محمدیہ عائشہ نسواں ، عقب شاہ میاں مسجد ، محلہ تین دکان ، ون ٹاؤن کرنول
موبائل نمبر : 9291697786

